قومی راجدھانی دہلی میں آج سخت گرمی کا دور بدستور جاری ہے، جہاں آج صبح کم از کم درجہ حرارت 21.1 ڈگری سلسیس درج کیا گيا۔
محکمہ موسمیات کے اہلکاروں نے بتایا کہ اگرچہ کم از کم درجہ
حرارت گزشتہ روز کے 25 ڈگری سے کم ہوکر آج 21.1 ڈگری درج کیا گيا ہے، لیکن صبح سے ہی چمکیلی دھوپ کی وجہ سے گرمی کی حدت بڑھ گئي ہے۔
آج دن میں زيادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔